سر زمین کشمیر اور فلسطین پر قابض غاصب ریاستوں کا گٹھ جوڑ ، امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

15 January 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ بھارت سے وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف نئی سازش کی بو آرہی ہے۔ سر زمین کشمیر اور فلسطین پر قابض غاصب ریاستوں کا گٹھ جوڑ ، امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن عزائم کے بعد، دو اسلام دشمن اور پاکستان دشمن ریاستوں کی قربت ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے خلاف ، ھندوستانی مسلمانوں نے احتجاج کر کے غیرت ایمانی کاثبوت دیا ہے، پاکستان کے غیور عوام بھی فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔


انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ نے ہمیشہ مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، ہم اس منحوس مثلث کے خلاف اب بھی بھرپور آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے وطن کے باوفا بیٹوں اور غیور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کے چھ روزہ دورے اور اسلام دشمن منصوبوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء کشمیر اور فلسطین ضرور آزاد ہوگا اور ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree