ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کا قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) شفیع کے اعزازمیں عشائیہ

18 January 2018

وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر)محمد شفیع خان رہنما اسلامی تحریک پاکستان کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کہ جانب سے وبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینا ناگزیر ہوچکاہے، گذشتہ ستر برس سے گلگت بلتستان کے محب وطن پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کررہے ہیں،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ جہاں مختلف قوتیں پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ لگا رہی ہیں وہاں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان میں شمولیت کا مطالبہ کررہے ہیں ،  پاک فوج ، این ایل آئی اوردیگر سکیورٹی ادارو ں میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی قوم کو پاکستانی شناخت دینے میں بھانے بازی سمجھ سے بالاتر ہے، گلگت بلتستان کے باوفا فرزندوں کو آئینی تشخص سمیت سی پیک میں جائز حق دینا حکمرانوں اور مقتدر اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی وزیر اعلی ٰحفیظ الرحمن خطے میں فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کو ہوا دینے میں مصروف ہیں، انہیں عوامی مسائل اور حقوق کے حصول سے کوئی دلچسپی نہیں،حالیہ اینٹی ٹیکس موومنٹ میں بھی وہ صوبے سے فرار ہوکر اسلام آباد میں روپوش ہوگئے تھے، کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، امید ہے وہ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں ، ان کے کارکنان اور ووٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گےاور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد میں  مجلس وحدت مسلمین کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

کیپٹن ( ر) محمد شفیع خان نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بحیثیت قائد حزب اختلاف میرے انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کا کردار کسی صورت اسلامی تحریک پاکستان سے کم نہیں ہے، ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر مجھے اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، میں ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک کو اپنے دو بازوسمجھتا ہوں ، انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک مل کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اندر اور باہر خطے کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آئینی شناخت اور پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے میں اپنے جائز حق کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،نشان حیدر کی حامل گلگت بلتستان کی قوم کی حب الوطنی پر شک کرنے والے کسی صورت پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیکر سی پیک منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرےتاکہ  بھارت کی جانب سے جاری منفی پروپگینڈے کا بھی خاتمہ ممکن ہو،  میری پوری خواہش  ہو گی کہ آئندہ انتخابات میں دونوں قومی وملی جماعتیں مشترکہ سیاسی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں وارد ہوں اور مل کر حکومت سازی کریں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی محبتوں اور الفتوں کا میں دلی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں، مجھے گلگت ، سکردو، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی جانب سے جو پزیرائی اور محبت ملی ہے اسے فراموش نہیں کرسکتا ۔

تقریب عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مہدی عابدی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، مجلس وحدت کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری سمیت دیگر ارکین ڈویژنل کابینہ اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے معززاپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر)محمد شفیع خان کو نہج البلاغہ اور پھولو ں کا گلدستہ تحفے میں پیش کیا گیا، کیپٹن(ر) محمدشفیع نے عشائیہ کے انعقاداورجذبہ خیر سگالی پر ایم ڈبلیوایم کا خلوص دل سے شکریہ اداکیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree