ڈی جی ایم پروجیکٹ کے الیکٹرک کی ایم ڈبلیوایم کو ملیر میں نئے فیڈرزاور پی ایم ٹیزکی جلد تنصیب کی یقین دہانی

20 March 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے ڈویژنل رہنما سید عارف رضا زیدی کی سربراہی میں ڈی جی ایم کے الیکٹرک ملیر، شاہ فیصل اور بن قاسم ذاکر میمن سے ملاقات کی ہے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو عوامی مشکلات سے آگاہ کیا، وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید حسن عباس، سعیدرضا، ممتار حسین ودیگرشامل تھے، رہنماوں نے کہاکہ ملیر کے مختلف علاقوں کے عوام 80فیصدبلنگ کے باوجود ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا شکارہیں، لوڈ شیڈنگ کی ٹائمنگ بھی انتہائی اذیت ناک ہے، اسکول اور دفاتر جانے والوں کورات کو دیر تک جاگنے کے باعث صبح سویرے اٹھنے میں  شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

 ڈی جی ایم کے الیکٹرک ذاکر میمن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوڈ کی منتقلی ، وولٹیج کی یکساں فراہمی  ، بجلی چوری سے نجات اور لوڈشیڈنگ کے اوقات میں کمی کی خاطر یکم اپریل سے پانچ نئی پی ایم ٹیزکی تنصیب کے کام کا آغاز  اور   ایک نیافیڈر بھی سسٹم میں شامل کیا جارہاہے،جس پر پیر محفوظ فیڈر کا لوڈ منتقل کیاجائے گا، اسکے علاوہ جعفرطیار سوسائٹی، غازی ٹاون، عمار یاسر سوسائٹی  اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں کھلے تاروں کے بجائے ایریل بنڈل کیبل  نصب کیا جارہاہے  تاکہ بجلی چوری کی کسی بھی ممکنہ کوشش کو روکا جائے ،جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو حاصل ہواور اضافی بلنگ، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے ہمیشہ کی لئے نجات حاصل کی جاسکے ، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکو یقین دہانی کروائی کہ ملیر میں لوڈشیڈنگ کے اوقات یکم اپریل سے تبدیل کردیئے جائیں گے، اور  ایک ماہ کے اندر اندر علاقے کےعوام کو ریلیف فراہم ہو گا اور ہم صارفین کی مشکلات کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں  گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree