امام علی ؑ کی حیات طیبہ میں ہمیں تمام انسانی کمالات یکجا نظر آتے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

01 April 2018

وحدت نیوز (ٹھل)  مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلع نوابشاہ، نو شہروفیروز، مٹیاری، حیدر آباداور شہداد کوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔اس موقعہ پر مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ امام علی ؑ کی حیات طیبہ میں ہمیں تمام انسانی کمالات یکجا نظر آتے ہیں، آپ ؑ ایک انسان کامل ہونے کے ناطے ہم سب کے لئے اسوہ ہیں ، آپ ؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم دین و دنیا کی بھلائی اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ شخصیت علی ؑ کی بہترین عکاس ہے جو علم و عرفان کا سمندر ہے۔ ہم سیرت علوی سے دوری کے باعث آج زوال کا شکار ہیں، علوی سیرت و کردار اپنا کر ،  علم و عمل کے ذریعے ہم حقیقی شیعہ بن سکتے ہیں۔
              
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجہ میں پندرہ افراد کی شہادت اور پندرہ سو فلسطینیوں کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس ہے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو جری کردیا ہے۔ اسرائیلی مظالم پر عالمی ادارے اور عرب حکمران خاموش تماشائی ہیں جبکہ اسرائیل سے دوستی کرکے اورانڈیا سے اسرائیل تک فضائی سروس کو راستہ دے کر آل سعود نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان جدوجہد آزادی کے سفر میں فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں،  اسرائیل اور انڈیا کے بڑہتے ہوئے تعلقات پر ہمیں تشویش ہے۔ اسرائیل غاصب ریاست ہے جس کا عبرتناک انجام ابھی نزدیک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree