ایم ڈبلیوایم کے احتجاج پر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کاہنگامی اجلاس طلب، محرم الحرام میں ناقص انتظامات پر متعلقہ حکام کی سرزنش

15 September 2018

وحدت نیوز (سجاول) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری نے محرم الحرام میں امن و امان اور سیکورٹی انتظامات پر اہم اجلاس طلب کیا اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل حاجی مظفر علی لغاری اور ضلعی وفد نےمحرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سےضلع بھر میں ناقص انتظامات پر خدشات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نےڈپٹی کمشنر ریاض احمد عباسی اور ایس ایس پی سجاول مسعود احمدبنگش کو ڈپٹی کمشنر آفس طلب کرلیا، ڈپٹی سپیکر نے ناقص انتظامات اور ملت جعفریہ کی تشویش پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کی طرف سے محرم الحرام میں انتظامات بہتر کرنے کی یقین دھانی اور تمام متعلقہ اداروں کو سخت احکامات جاری کردئیے۔

ددگاہ تاج محمدشاہ جاتی پر قبضہ کا معاملہ اور علم پاک اور عزاداری کے معاملے پر سول جج نے سیکورٹی خدشات کے باعث درگاہ کو سیل کرنے کا حکم اور عشرہ محرم کے بعد سول کورٹ میں قانونی طریقے سے معاملہ کو حل کرنے کے احکامات جاری ۔وفد میں مولانا محمد بخش غدیری سیکریٹری جنرل ٹنڈو محمد خان اورمجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے رہنما مختیار احمد دایو،فیاض احمد شیخ،فرحت عباس کھوسہ،غلام حسین شاہ ،زوار حسین سمیجو اور علی اکبر ملاح  بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree