جلوس ہائے عزاکے روٹس پر گھنٹوں قبل کاروبار، ٹرانسپورٹ اور موبائل فون سروس کی بندش ملت جعفریہ مسترد کرتی ہے، علامہ مبشر حسن

23 September 2018

وحدت نیوز(کراچی) جلوس ہائے عزاءسب کیلئے ہیں، عزاداری میں فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ اہل سنت مسیحی ، ہندواور دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کرتے ہیں ،سکیورٹی ادارے کنٹینرزاور فون سروس کی بندش سے شہریوں کو ازیت دینا بند کریں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہائوس کراچی میں عزاداری سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے کامیاب آپریشنز کے بعد دہشت گرد عناصر کی کمر ٹوٹی ہے اور الحمد اللہ وطن عزیز میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آئی ہے، تمام شہروں کی بلاتفریق حفاظت اور مذہبی رسومات کا تحفظ ریاستی اور عسکری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن اس ذمہ داری کی ادائیگی کسی شہری کو ازیت پہنچا کر نہیں کی جاسکتی،سکیورٹی ادارے موبائل فون سروس کی بندش اور کنٹینرزلگا کرشہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بجائے موثر انٹیلیجنس معلومات اور ٹھوس نگرانی کی بنیاد پر مجالس اور جلوس عزاکی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جلوس ہائے عزاکے روٹس پر کنٹینرزلگاکر 6سے 8گھنٹے قبل ٹریفک کی روانی میں تعطل اوراسی طرح جلوس کےاوقات کے بجائے قبل از وقت تا بعد از وقت تک پورے شہر میں موبائل فون سروسز کا بند رکھاجانا کسی صورت بھی قابل ستائش اقداما ت نہیں ہیںان اقدامات سے شہریوں خصوصاًبزرگوں اور بیماروں کو ایمرجنسی کی کیفیت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ملت جعفریہ اس طرح سکیورٹی کے نام پر شہروں کو ازیت پہنچانے کے عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور ساتھ ساتھ وفاقی وصوبائی حکومت اوراعلیٰ سکیورٹی حکام سے سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مذہبی اجتماعات خصوصاًجلوس ومجالس عزاکی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کنٹینرز رکھنے اور موبائل فون سروس کی بند ش کے بجائے ، دہشت گردی میں ملوث مرکز کی بندش ، گرفتار دہشت گردوں کی عبرت ناک سزااوردیگر متبادل ذرائع پر توجہ دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree