ایم ڈبلیوایم کے تحت نیاز حلیم کا اہتمام، سیاسی سماجی شخصیات، صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر کے علماءکی شرکت

07 October 2018

وحدت نیوز(کراچی )  ملک میں حسینی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا تو آج ملک میں دہشتگردی نہ ہوتی،عالمی استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہیں،کشمیر ،فلسطین ، اور یمن میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی جانب سے سیاسی و مذہبی جماعتوں ،صحافی برادری و دیگر کیلئے کراچی کیتھولک کلب میں نیاز حلیم کی تقریب سے خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک عالمی استعماری قوتوں کے ایماں پر اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی خونریزی کررہے ہیں اور یہ آگ اب عرب ممالک سے برھتی ہوئی مملکت خداد پاکستان تک آپہنچی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی استعماری ایجنڈے کووطن عزیز میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاءاللہ شیعہ و سنی مل کر ملک میں موجود تکفیری دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

نیاز حلیم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءوقار مہدی ، راشد ربانی ،فرید انصاری ،سلیم سچوانی ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی عزیز ،جمال صدیقی ،کاشف علی،سید امیر حسین،پاکستان عوامی تحریک کے ظفر اقبال قادری ، صدر کراچی پریس کلب احمد ملک ،مذہبی اسکالرمولانامنظر الحق تھانوی،علامہ سجاد شبیر،مقدس کاظمی سجادہ نشین بری امام ،مرزا یو سف حسین ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ،ناصر حسینی سمیت دیگر سماجی شخصیات ،مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز،ماتمی انجمنوں ، اسکاوٹس گروپس،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔دریں اثناءمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے نیاز حلیم میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان کے شکر یہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree