وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے میڈیا جوجاری بیان میں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما ، ممبر امن کمیٹی اور کمشنر کراچی کے فوکل پرسن برائے ضلع غربی سید سبط اصغرزیدی کی بلاجواز اغواءنماءگرفتاری کے خلاف کل 6مارچ بروزبدھ شام 4بجے گورنر ہائوس کراچی پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے،جس میں سبط اصغر سمیت دیگر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ ، علمائے کرام، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی، انہوںنے کہاکہ سبط اصغرکی ظالمانہ گرفتاری کو 5روز گذرگئے ہیںلیکن سکیورٹی اداروں نے تاحال ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیاہے، ہم نے پریس کانفرنس اور تمام اداروں سے رابطہ کرکے حجت تمام کردی ہے اب احتجاج کے سوا کوئی دوسراراستہ نظر نہیں آتا، لہذٰا تمام کارکنان اور ملت جعفریہ سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف کل احتجاجی دھرنے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔