وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کیجانب سے جامعہ مسجد علی ؑ ٹنڈومحمد خان میں سفیر انقلاب شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چوبییسویں برسی کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد کی گئی۔مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانہ محمد بخش غدیری نے خطاب کیا۔مجلس عزا سے مولانا محمد بخش غدیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شھید نقوی کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔طلبہ میں اتحاد اور استقامت شھید نقوی کے خلوص اور انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔شھید نقوی نے ملت کے بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک لڑی میں پرو کر ملت کے جوانوں کو مستقبل کے معماروں کو زندگی بخشی ہے۔شھید نقوی نے ملت کے جوانوں کو حب الوطنی کا درس دیا ہے یہ جو زمینہ سازی امام عج میں مصروف عمل جوان اگر رھبر معظم سید علی خامنہ ای (حفظ اللہ) کی آنکھوں کا نور ہیں تو وہ بھی شھید نقوی کی ملت کے جوانوں کو کی گئی تربیت کا نتیجہ ہے اگر ملت کا ہر جوان شھید محمد علی نقوی کی سیرت کو اپنا لیں تو امام العصرعج کے ظھور میں تاخیر نہ ہو۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بفرمان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری (حفظ اللہ)کہ اسوقت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ہی واحد طلبہ کی نمائندہ جماعت ہے۔دؤرے حاضر میں بھی آئی۔ایس۔او کی جرات۔ شجاعت۔استقامت قابل تحسین اور قابل ستائش ہے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن شھید نقوی کی امانت ہے شھیدوں کی امانت ہے ملت کے اسیروں کی امانت ہے۔آئی ایس او ہر ادوار میں انتھائی کٹھن حالات سے گذری ہے لیکن آئی۔ایس او کے جوانوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے اور نہ ہی کبھی ہمت ہارے آئی ایس او نے ہر حال میں حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے اور مملکت خداداد پاکستان کی سربلندی کے لئے کام کیا ہے۔