وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن رضا نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 24ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی زندگی نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل کی حیثیت رکھتی ہے ۔شہید نقویؒ تقویٰ گزار ،خدا ترس ،ظالم مخالف ،مومنوں سے محبت کرنے والے اور اعلی ٰاخلاق کے حامل انسان تھے ۔شہید نقوی ؒ نے بیش بہا ملی خدمات انجام دیں ۔شہید نقویؒ قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے چند ایک قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔انہوں نے شہید قائدعلامہ عارف حسینیؒ کے ساتھ استکبار مخالف جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کیا اور پاکستان کی عوام کو دشمن کی شناخت دینے کے لئے شہید عارف کے شانہ بشانہ رہے ۔ حسن رضا نے کہا کہ ڈاکٹر کے نعرے’امریکہ مردہ باد ‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے ملی امور کو نظم دینے کے لئے آئی ایس او کی طلباءتنظیم کی بنیاد رکھی اور پھر اس کی تنظیم سازی کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ۔شہید محمد علی نقوی ؒ شہید علامہ عارف حسینیؒ کے بعد پاکستان کے دوسرے بڑے شہید ہیں ۔