وحدت نیوز(جیکب آباد) ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی کی زیر صدارت اہم اجلاس ضلع بھر سے علماء کرام اور تاجر نمائندوں کی شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد ضروری ہے مقدس مہینے میں سرعام ہوٹل کھولنا توہین آمیز ہے۔ مسافروں اور بیماروں کے لئے فقط بس اڈوں پلیٹ فارم اور ہسپتالوں میں اجازت دی جائے۔ ماہ رمضان میں برائی کے مراکز پر پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے خصوصا 15 رمضان المبارک ایام جشن میلاد امام حسن مجتبی ع اور ایام شہادت امام علی علیہ السلام پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا الحمداللہ یہاں شیعہ سنی صدیوں سے اخوت و محبت کے ساتھ اکھٹے رہتے ہیں مگر دھشت گردی کے نیٹ ورک اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران شریک ہوئے اور ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی نے رمضان المبارک میں انتظامات سے آگاہ کیا۔