وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل عارف رضا زیدی کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیر نے اہلیان ملیر کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔صوبائی انتظامیہ ضلع ملیر کی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیروں اور سیوریج کے گندے پانی سمیت صفائی ستھرائی کیلئے فوری ایکشن لے۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے قبل ملیر چیئر مین ڈی ایم سی کے ملیر میں صفائی ستھرائی کے دعوے جھوٹے اور اخباری بیانات تک محدودتھے۔ ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر سیوریج کے پانی سے عوام کا گھروں سے نکلنا دوبھر ہوگیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایسی ابتر صورتحال کا صوبائی حکومت کی جانب سے فوری نوٹس نہ لیا گیا تو کچرے و سوریج کے پانی سے ملیر اور ملحقہ علاقوں بشمول ملیر 15،شیش محل،ناد علی اسکوائر،لیاقت اسکوائر،لیاقت مارکیٹ،اردو نگر،سعود آباد، کالابورڈ سمیت دیگر علاقوں میں تعفن پھیلنے کا خطرہ ہے۔
عارف رضا نے کہاکہ اس قبل بھی گزشتہ سال ضلع ملیر میں کچرے کے ڈھیر اور سوریج کے گندے پانی کے ڈھیراورصفائی ستھرائی کیلئے نہ کئے جانے والے انتظامات و عدم توجہی کی وجہ سے ملیر کی عوام میں چکن گھنیا وائرس کے پانچ ہزار سے زائد کیسسز سامنے آئے تھے اور سینکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا تھا۔
انہوں نے کہا ملیر کی نا اہل ضلعی انتظامیہ نے ان واقعات سے سبق نہیں سیکھا اور وہی ہٹ دھرمی دھائی جارہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اس نا اہلی اور صفائی ستھرائی کے جھوٹے دعووں پر ایکشن لیتے ہوئے نا اہل چیئر مین ڈی ایس سی اور ان کی ٹیم کو فوری برطرف کیا جائےاورمنتخب رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ کی رکنیت معطل کی جائے۔
انہوںنے مزید کہاکہ ایام عید گزرجانے کے باوجود حالات ویسے ہی ہیں،صوبائی حکومت و شہری حکومت ہنگامی بنیادوں پر ضلع کا دورہ کرے اور کچرے کے ڈھیر،سیوریج کے گندے پانی سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ٹھیک کرے۔سیوریج کے گندے پانی سے خراب سڑکوں کی مرمت سمیت دیگر نظام کو بہتر بنا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے۔