اہل تشیع پاکستان کے پرامن محب وطن شہری ہیں لیکن توہین اہل بیتؑ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، حاجی مظفرلغاری

08 November 2019

وحدت نیوز(سجاول) سجاول میں احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فرزند رسولؐ ، حضرت امام مہدی( عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف) کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سجاول میں احتجاجی ریلی کا آغاز مرکزی مسجد وامام بارگاہ الحسینی سے ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئے پبلک پارک کراچی بدین روڈ پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

 احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل حاجی مظفر علی لغاری کا کہنا تھا کہ ملعون عبدالستار نے امام زمانہ( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی شان میں بدترین گستاخی کرکے مسلمانان عالم کے دل کو چھلنی کیا ہے، اور اس کا مداوا اس وقت ہوگا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے ملعون عبدالستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائےگا۔

حاجی مظفر لغاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں شیعہ و سنی مسلمان اس ملک کے پر امن اور محب وطن شہری ہیں، لیکن ناموس اہلبیت اطہار علیہ السلام پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

حاجی مظفر لغاری نے اعلیٰ حکام خصوصاً چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دادو اور پنو عاقل میں اہلبیت رسولؐ کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ملعون عبدالستار جمالی سمیت دیگر دہشتگردوں کو فوراً پھانسی پر لٹکایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree