وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی 10رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ باقرعباس زیدی نے ایم ڈبلیوایم کی صوبائی کابینہ میں علامہ رضا محمد سعیدی ، سید علی حسین نقوی ، یعقوب حسینی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، سید علی احمر زیدی کو سیکریٹری اطلاعات (میڈیا )،صابرکربلائی کو سیکریٹری شماریات، سید فرمان علی شاہ کو سیکریٹری تعلیم (اعزازی)، علامہ نقی حیدری کو سیکریٹری امور تبلیغات،منور جعفری کو سیکریٹری تنظیم سازی، ظہیر حیدر زیدی کو سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ (شعبہ فلاح بہبود)،ارشداللہ مکتبی کو آفس سیکریٹری جبکہ ناصرالحسینی کو معاون آفس سیکریٹری نامزد کیا ہے ۔
واضح رہے کہ علامہ سید باقرعباس زیدی 5مئی کو کراچی میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےتنظیمی کنونشن میں اراکین شوریٰ کی کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد آج انہوں نے پہلے مرحلے میں اپنی صوبائی کابینہ کے 10اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔