ایم ڈبلیوایم ضلع قمبر شہداد کوٹ کی جانب سے دو روزہ تنظیمی و تربیتی ضلعی ورکشاپ اور غیر رسمی شوریٰ کا اجلاس

13 May 2015
ایم ڈبلیوایم ضلع قمبر شہداد کوٹ کی جانب سے دو روزہ تنظیمی و تربیتی ضلعی ورکشاپ اور غیر رسمی شوریٰ کا اجلاس

وحدت نیوز (قمبرشہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کی جانب سے دو روزہ تنظیمی و تربیتی ضلعی ورکشاپ اور غیر رسمی شوریٰ کا اجلاس 9 اور 10 مئی 2015 کو حاکم شاہ مسجد علی امیر المومنین ؑ میں ہو گذرا ، جس میں ضلعی اور یونٹس کی کارکردگی جانچی گئی اور تنظیم سازی ، تنظیم کی ضرورت ، تنظیم میں تربیت کی اہمیت اور ایم ڈبلیو ایم کا قیام ،کے موضوع پر برادر یعقوب حسینی ، مولانا نشان حیدر ساجدی ، عالم کربلائی ، مولاناسید ریاض حسین نقوی ، مولانا سید شاہد حسین شمسی ، سید اختر عباس نقوی اور حبدار علی لغاری نے خطاب کیا ،رہنماؤں نے کہا کے پاکستان کی تشیع کی خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ، ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف رہیں ہیں ، مولا علی ؑ کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے عزاداروں کی تعلیم و تربیت پر زور دینگے ، تنظیمی و تربیتی ورکشاپ میں دعا ئے توسل و دعا عہد کے نورانی محفل بھی منعقدبھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree