وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ برمامیں انسانی حقو ق کی پامالی پر امت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔برما میں مسلمانوں کا قتل عام پر عالمی انسانی حقوق کے ٹھیکداروں کی جانب سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔امت مسلمہ اپنے اتحاد سے برما میں ظالموں کے خلاف کاروائی کریں ۔ان خیالاف کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہناتھاکہ کے آج امت مسلمہ یہودی فارمولے کے تحت تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں بعض ممالک مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادے ہوئے ہیں تو دوسری جانب حقوق انسانی کی تنظیموں نے بھی برما میں روہنگیانی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف حکومت پر دباؤاور ان فسادات کو رکوانے کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی ہیں ۔افسوس امت مسلمہ میں اتحاد و حدت کی کمی کے باعث مصر ، یمن ،بحرین ،فلسطین ،عراق ،شام، اور کشمیر کے حالات اب تک ناساز ہیں اس سے قبل مشرقی تیمور میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب برما میں روہنگیانی مسلمانوں کے گلے کاٹے جارہے ہیں اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان بے گھر ہیں اور سینکٹروں بچے یتیم ہو گئے ہیں جو مسلمان بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں ایسے وقت میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ علامہ مختار امامی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس درندگی خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرے اقوا م متحدہ سمیت حقوق انسانی کی تنظیمیں اس بر بریت کے خلاف آواز اُٹھائیں انہوں نے عرب ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں یمن کے حالات خراب ہوتے ہیں تو عرب حکمران نیٹو کی طرز پرقبائلیوں پر حملہ کرتے ہیں اورعالمی سرحدی حدود کے قوانین کو بھی کسی گنتی میں نہیں لایا جاتا بر ما میں روہنگیانی مسلمانوں کے قتل عام پر ان ممالک کے ضمیر ملامت نہیں کرتے اور اس دہشتگردی کے خلاف ان اتحادیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔