جعفرطیارواٹرسپلائی پروجیکٹ کی راہ میں رکاوٹیں اور تکمیل میں تاخیر باعث تشویش ہے، احسن عباس

05 May 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے سیکریری جنرل احسن عباس رضوی نے کہا کہ ضلع ملیر کے عوام برسراقتدار اور صاحب اختیار سیاسی جماعتوں کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں ، کڑوڑوں روپے فنڈز حاصل کرنے والے عوامی نمائندے سیوریج کے ناقص نظام کی درستگی میں ناکام ہیں ، جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر باعث تشویش ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے وحدت ہاوس میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شیش محل اسٹاپ پر سیوریج کا پانی نے مکینوں اور مسافروں کی زندگی اجیرن کردی ہے، دو ، دو فٹ کھڑا گندہ پانی ٹرانسپورٹ کی روانی سمیت پیدل مسافروں کو بھی شدید متاثر کررہا ہے، بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ ماہ جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کے آغاز کے بعد علاقہ کے عوام دشمن عناصرحرکت میں آگئے،اور انہوں نے اس انتہائی اہم پروجیکٹ کے راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں ، جس کی ہم شدید الفاظ می مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ رکھنے کے دعویدار جماعتیں اس وقت کہا تھیں جب اہلیان جعفرطیارگدھا گاڑی بانوں سے پانی خرید کے استعمال کرتے تھے، انہوں نے ان سازشی عناصرکو متنبہ کیا کہ وہ بعض آجائیں ورنہ انکے مکروہ چہرےعوام کے سامنے آشکار کیلئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree