حکومت نے شہداء کمیٹی کےمطالبات پرسنجیدہ اقدامات نہ کیئے تو سندھ کی تمام امن پسندقوتیں ہمارے ساتھ نکلیں گی، علامہ مقصود ڈومکی

17 March 2015

وحدت نیوز (سکھر) وارثان شہدائے شکارپور کمیٹی کی جانب سے ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی  صدارت چیئر مین  شہداء کمیٹی علامہ مقصودعلی  ڈومکی و ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کی، جبکہ کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعت کے نمائندوں اور ہندو، مسیحی اور سکھ برادری کے نمائندگان نے بھی خصوصی   شرکت،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ پاکستان کو ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی کے ذریعے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو فرقہ واریت کا شاخسانہ قرار دینے کی مذموم کوششیں کی جاتی ہیں ، جبکہ پاکستان کے کسی حصے میں شیعہ سنی اختلاف یا جھگڑا نہیں بلکہ یک طرفہ دہشت گردی ہے جس میں شیعہ سنی ہی نہیں بلکہ ہندو ، سکھ اور مسیحی بھی نشانہ بن رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سانحہ شکارپور کے بعد لانگ مارچ کے نتیجے میں سندھ حکومت کو شہداءکمیٹی کی جانب سے پیش کیئے جانے والے مطالبات پر عمل درآمد میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،بعض مطالبات پر اب تک توجہ ہی نہیں دی گئی، اگر غیر سنجیدگی کی یہی صورتحال رہی تو سندھ کی تمام امن پسند قوتوں کے ساتھ ملکر نہ فقط دہشت گرد گروہوں بلکہ ان کی پشت پناہی کرنے والی حکومت کے خلاف پرروز احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا جائے گا۔علامہ مقصودڈومکی نے کانفرنس کے اختتام پر تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree