خیر پور شگر مل مالکان کی جانب سے آبادگاروں کا استحصال بند نہ ہوا تو بھر پور احتجاج ہوگا، ایم ڈبلیوایم خیرپور

12 March 2015

وحدت نیوز (فیض گنج) مجلس وحدت مسلمین خیر پورکے پولیٹیکل سیکریٹری اطہر حسین لاشاری ،ضلع خیرپور کے سیکریٹری جنرل آغا منور جعفری ،غلام مرتضٰی شرنے خیرپور شوگر مل انتظامیہ کے خلاف نیشنل پریس کلب فیض گنج میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل سیکریٹری اطہر حسین لاشاری نے خیرپور شوگر مل کے مالکان احمد علی جمانی اور مل انتظامیہ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مل مالکان اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایجنٹ سسٹم متارف کرایا گیا ہے جب کہ آبادگاروں کو کوئی بھی سہولت نہیں دی جارہی ،انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور شوگر مل حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ گنے کے ریٹ تو آبادگاروں کو نہیں دے رہی لیکن ایجنٹوں کے توسط سے مزید 15سے20روپے فی من کٹوتی کی جارہی ہے اگر آبادگار ڈاریکٹ مل کو گنہ فراہم کررہے ہیں تو ان کو پیمنٹ نہیں دی جارہی جب کہ ایجنٹوں کے تھرو جو گنہ مل کو دیا جارہا ہے اس کی پیمنٹ پانچ سے سات روز میں کی جارہی ہے ایجنٹوں کو فی گاڑی پر 15سے20ہزار روپے بچت ہو رہی ہے جوکہ ایجنٹ اور مل انتظامیہ مل جل کر آپس میں بانٹ رہے ہیں جب کہ پچھلے سال کی آبادگاروں کو پیمنٹ ابھی تک نہیں مل سکی ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری ،وزیراعلٰی سندھ ،منسٹر ایگری کلچر ،کمشنر کین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مل انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کرکہ آبادگاروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرائی جائے اور آبادگاروں کی بقایا جات دلائی جائے نہیں تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree