وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد نے چودہ نکاتی مطالبات پر عمل درآمد کے لئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے سی ایم ہاوس میں ملاقات کی ، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی قیادت سید علی حسین نقوی نے کیان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما انجینئر رضا نقوی اورمیثم عابدی بھی موجود تھے، جبکہ حکومتی اراکین میں مشیر وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی ، راشد ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادر تہیبو بھی موجود تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ ی توجہ چودہ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کی جانب مبذول کر وائی، وزیر اعلیٰ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی گفتگو سننے کے بعد کہا کہ آپ کی تمام ڈیمانڈز آئینی اور قانونی ہیں ، شہر میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں مشترکہ مکینژم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت ایم ڈبلیوایم کے تمام مطالبات کو تسلیم کر تے ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیاجائےگا، ہر شہید کے خاندان سے ایک فرد کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری نوکری دی جائے گی، سی پی ایل سی میں اہل تشیع کے نمائندے کو جگہ دی جائے گی، سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی، شیعہ تاجروں ، علماء، وکلاءاور پروفیشنلز کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔