مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی تنظیمات کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں حمایت مظلومین یمن ریلی کا انعقاد

11 April 2015

وحدت نیوز(لاڑکانہ) سعودی عرب کے ظالم حکمران آل سعود اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اور مظلوم یمنی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر آج بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ، آئی ایس او،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  اور اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ  کی جانب سے مرکزی امام بارگاه و جامع مسجد جعفریہ سے پریس کلب لاڑکانہ تک مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی. ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی، سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، اصغریہ آرگنائیزیشن ضلع لاڑکانہ کے صدر فیاض حسین حسینی، جنرل سیکریٹری اطہر علی اطہر نے اپنے خطابات میں یمن کے نہتے اور بیگناہ مسلمانوں پر گذشتہ کئی دنوں سے جاری سعودی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور اس اہم معاملے میں بجائے فریق بننے کے ثالث کا کردار ادا کرے. اگر پاکستانی فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو عوامی طاقت کا مظاہره کرتے ہوئے، حکومتی نمائندوں کا گھیراؤ کیا جائیگا. دہشتگردی پاکستان میں ہو یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم شیعان حیدر کرار ہر دور میں ہر مظلوم کے حمائیتی اور ہر ظالم کے مخالف رہے ہیں. یہ ہی مؤقف هہارے دیگر معتدل سنی برادران کا ہے. یمنی حوثی انقلابیوں سے حرمین شریفین کو کوئی خطره نہیں ہے بلکہ آل سعود خاندان کی بادشاہت کو خطره ہے.  حرمین شریفین کو اگر کسی سے خطره ہے تو وه آل سعود خاندان سے ہے. جنہوں نے 1916 میں دختر رسول سیده فاطمة الزهره سلام الله علیہا، ائمہ معصومین علیہم السلام اور امہات المومنین کی مقدس مزارات کو منہدم کیا تھا. اب بھی حرمین شریفین کو انہی آل سعود سے خطره ہے. یہ حقیقت میں آل یہود ہیں.اس کے علاوه گذشتہ دنوں گلگت بلتستان میں ریلی نکالنے پر علماء کے خلاف حکومت کی طرف سے غیر قانونی دشتگردی کی FIR درج کرنے اور صوبائی رابطہ سیکرٹری برادر عارف قمبری اور دیگر کارکنان کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree