ملک میں امن و سلامتی کیلئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے،علامہ مختار امامی

18 June 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وطن کے با وفا بیٹوں کی قربانی رائگاہ نہیں جائے گی۔عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے دلیر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پروحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا پوری قوم کو اس بات پر پُراطمینان ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔افواج پاکستان ناقابل تسخیر اور دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ملک سے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر پاک افوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی جرات و عظمت پر فخر ہے جو ملک میں مختلف داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں کے دفاع سے بھی لمحہ بھر غافل نہیں اور ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دے کر خاموش کرانا خوب جانتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں افواج پاک کے جن نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گرد اس ملک و ملت کے دشمن ہیں ۔پاک فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ہمارا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ فوجی آپریشن کے بغیر ممکن نہیں جبکہ حکومت قومی سلامتی کے امور کو سیاسی مصلحت کی بھینٹ چڑھانے پر بضدرہی۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات بھی بھرپور فوجی آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ آپریش کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے کیا جائے اور پھر اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی طرف بڑھایا جائیں جہاں بیٹھ کر یہ عناصر ملکی امن وسلامتی کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ملک میں امن و سلامتی کے حقیقی قیام کا اس کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree