وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کی جانب سے مرکزی امام بارگاه جعفریہ سے نماز جمعہ کے بعد شکارپور کے المناک سانحے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی. جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل طارق حسین بدوی, دیگر ضلعی مسعولین اور جعفری امام بارگاه کے متولی سجاد جعفری نے کی. ریلی پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب لاڑکانہ تک آئی, جہاں مقررین نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کہ اس دھشتگردی میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پهنچایا جائے, انهوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام امام بارگاہوں اور مساجد کو خاطر خواه سیکیورٹی فراہم کی جائے دوسری صورت میں حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔