حکومت بلوچستان زائرین کیلئے زمینی راستے کو محفوظ بنانے کا ٹھوس انتظام کرے، سید عباس علی

18 November 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سیدعباس آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے تفتان بارڈر پر مقدمات مقدسہ کی زیارت کرکے واپس آئے سینکڑوں زائرین بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں ، لیکن حکومت اور سیکورٹی کے اداروں کے کانوں پر جو ں بھی نہیں رینگتی ،جس کی مجلس وحدت پرزور مذمت کرتاہے ، انہوں نے کہا پاکستان کے آئین کے مطابق تمام عقائد کے لوگ آزادانہ طور پر اپنے عقید ے کے مطابق کرسکتے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی برتھ رہی جو کہ ناقابل برداشت ہے ، یوں محسوس ہوتا ہے پاکستانی حکومت اغیار کے ہاتھوں کھلوانا بنے ہوئے ہیں اور ان کے ایماء پر ایسے شرپسند گروہوں کی پروش کررہی ہیں جو اپنے ہی ہم وطن مسلمان بھائیوں میں نفرت کے بیج بو کر پاکستان اور اسلام کو کھوکھلا کرنے کی گھناوٗنی سازش کرتے ہیں اور اپنے سوا کسی اور کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے ہیں ، اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں جن کو نہ تواسلام سے سروکار ہے اور نہ پاکستان سے جو صرف اپنے شیطانی آقاوٗں امریکہ ، اسرائیل اور دیگرمغربی طاقتوں کیلئے کام کررہے ہیں عجب تو یہ ہے اپنے ملک و قوم کے خلاف صف آراء ہوکر فساد کو جہاد کا نام دے دیاہے جبکہ اہل کفر مسلمانوں کے تباہی نظارہ کرتے ان کے حالات پر خندہ زن ہے ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ پاکستان میں ان نام نہاد دہشت گرد گروہوں کا فوری طور خاتمہ ملک وقوم کو امن وامان کے زندگی گزارنے دیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے محب وطن پاکستانی زائرین کی بحفاظت یقینی بنائیں اور کوئٹہ تفتان کے زمینی روٹ زائرین و دیگر مسافرین کیلئے محفوظ بنائیں تاکہ زائرین مکمل اطمینان کے ساتھ مقامات مقدسات کی زیارات کو جاسکیں۔دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کرکے پاکستان کو اغیار کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں، پاکستان اور دہشت گردی اکھٹے نہیں چل سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree