ایم ڈبلیوایم بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس 20, 21 دسمبرکو طلب کیا گیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 November 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) 25 محرم الحرام حضرت امام علی زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعدبازار شام اور دربار یزید میں امام زین العابدین ؑ نے جوخطبہ دیا وہ باطل یزیدی سلطنت کی رسوائی اور شکست کا سبب بنا۔ واقعہ کربلا نے یزیدی چہرے کو بے نقاب کیا اور امام سجاد ؑ پیغام کربلا کے پہلے مبلغ ہیں۔ آپ نے ظلم و بربریت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرائت و بہادری اور صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔ سید سجاد ؑ اور سیدہ زینب کبریٰ ؑ نے کربلا کے حقائق کو مسخ ہونے سے بچایا اور تحریک کربلا کوہر دور کے یزید کے خلاف عالمگیر انقلابی تحریک میں بدلنے کی بنیاد رکھی۔

 

انہوں نے کہا کہ عزاداری تحریک کربلا کا تسلسل اورفرزند رسول ﷺ سید سجاد ؑ کی امانت ہے۔ طاقتور جابر حکمرانوں کو کیسے للکارا جاتا ہے عالم انسانیت باطل نظام کو للکارنے کا درس سید سجاد ؑ سے لے ،جو طوق و زنجیر میں جکڑا ہوا تھا مگر بشریت کو حریت و آزادی کا درس دے رہا تھا۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جبکہ 20, 21 دسمبر کوصوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تنظیمی اجلاس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے ایک قرار داد کے ذریعہ حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کا آغاز کرے تاکہ ملک سے فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree