وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور انقلاب مارچ قائدین کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں عزم انقلاب مارچ ریلیاں نکال کر علامتی دہرنے دئیے گئے۔ایم ڈبلیو ایم ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام ضلعی سربراہ سید قربان شاہ کی قیادت میں ریلی نکال کر مین آرسی ڈی روڈ پر دھرنا دیا گیا رھرنے سے مولانا زاہد حسین جعفری، مولانا عبدالوحید خاصخیلی، مولانا سجاد مطہری اور ضلعی سیکریٹری جنر سید قربان علی شاہ نے خطاب کیا۔ جبکہ MWMضلع صحبت پور کے زیر اہتمام عزم انقلاب ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سید نیازحسین شاہ، لیاقت علی مولائی، جمل خان شیخ نے کی۔ا س موقع پر احتجاجی دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان اب انقلاب کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ جو ملک سے کرپشن ،دہشت گردی ،بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل کا خاتمہ چاہتا ہے۔ جن لوگوں نے گذشتہ کئی دہائیوں سے ملکی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، وہ عوامی شعور ، بیداری اور انقلابی عزم سے خائف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیشہ دہشت گردوں کے وکیل صفائی بنے رہے ان کا پر امن عوامی دھرنے پر اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قوم کے تمام طبقات کی موجودگی میں عوامی پارلیمنٹ لگا کر جمھوری اور انقلابی طریقہ کار اختیار کیا گیاہے۔ ہم عوامی پارلیمنٹ کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہوچکا ہے وہ جتنا جلد عوامی مطالبات کے سامنے تسلیم ہوکر مستعفی ہوجائیں ان کے حق میں بہتر ہے۔ یہ انقلاب عوام کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔ جہاں انقلابی ایجنڈے پرعملدر آمد ہوگا۔