وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے ملک بھر میں بالخصوص بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب سینیٹرز غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور جدوجہد اور ایوان بالا میں آواز بلند کرینگے۔ عوام کی خوشحالی اور قانون کی سر بلندی کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے۔عوام کے منتخب نمائندوں کی امانت کی بھر پور طریقے سے پاسداری کرینگے۔ ایوان بالا میں جاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے آواز بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین تمام نو منتخب سنیٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام کے حقوق کے لئے بھر پور آواز بلند کرینگے۔