وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت شعبہ تعلیم میں ترقی کیلئے کام کریں۔ کسی بھی ملک و قوم کے ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ، تعلیم کے ذریعے نہ صرف قومیں اپنا معیار زندگی بناتی ہیں بلکہ ملک و معاشرے کیلئے بہترین تعلیم افرادی قوت بھی فراہم کرتی ہے اور یہی قوت زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔
انہون نے کہاکہ اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے، چھٹیوں کے دوران والدین اپنے بچوں کا وقت ضائع ہونے نہ دیں اور اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھیں۔ تعلیم بچوں کی ذہنی و فکری تربیت کا ایک ذریعہ ہے، والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سکول کے علاوہ بھی اپنے بچوں کی تربیت کیلئے مختلف سرگرمیوں میں انہیں مشغول رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ہی ترقی کے راستے ہموارکرتا ہے، تعلیم وہ واحد چیز ہے جسکی اہمیت سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا۔ تعلیم کسی شخص کی تربیت اور شخصیت کی تکمیل کا راستہ ہے جسے حاصل کرکے ہم ترقی کی سڑیوں پر چڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو چاہئے کہ اپنی سہ ماہاں چھٹیوں کو فقط کھیل کھود میں صرف نہ کرے بلکہ اپنے اگلے سال کے تعلیم کی تیاری کرے۔