وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امورسیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ 20 صفر المظفر کو امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون سمیت بعض علاقوں سے جلوس ہائے عزا بر آمد ہونگے۔ جو عزاداری کرتے ہوئے مقرر کردہ روٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصودپر اختتام پذیر ہو نگے، جلوسوں میں شرکت کرنے والے تمام عزاداران منظم انداز میں نظم و ضبط کے ساتھ عزاداری سید شہداء کرتے ہوئے شہدائے کربلاء کو پرسہ دیں گے ۔ حکومت تمام جلوسوں اور عزاداروں کے تحفظ کیلئے انتظامات کرے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جن امام بارگاہوں اور جن مقامات پر مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان جگہوں کو سیکورٹی فراہم کیا جائے تاکہ نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضاء بر قرار رہے۔ جس طرح عوام حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں اسی طرح حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلوس عزا پر امن اور نظم و ضبط کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے۔