وحدت نیوز(کوئٹہ) آئی جی ايف سی ميجرجنرل نديم احمد انجم کےزيرصدارت محرم الحرام کی مناسبت سےہيڈکوارٹرايف سی ميں سکيورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگرمکاتب فکرکی مذہبی سماجی شخصیات نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتےھوۓ آئی جی ايف سی ميجرجنرل نديم احمد انجم نے کہاں کہ اتحادبين المسلمين،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور يکجھتی کے سلسلے ميں ايک دوسرےکا بھرپور ساتھ ديں،محرم الحرام ہميں قربانی،صبر اور اتحاد کا پيغام ديتا ہے،پاکستان ميں فرقہ واريت نہیں ہے بلکہ دہشتگردی ہے دہشتگرد کاکوہئ مذہب نہيں ھوتا اور ہم سب نے مل کر ان کا قلع قمعہ کرنا ہے،دشمن ہمارے اتحادوامن کو تباہ کرنے کے لےہر ممکن حربے استعمال کررہا ہے جيسےہم سب نےمل کر ناکام بنانا ہے،ہمارا مثالی اتحاد فرقہ بندی سے بالا تر ہےاور يہ اتحاد جاری رہے گا،فرقہ وارانہ اور گڑبڑ پھيلانے والے عناصر سےھوشيار رہا جائےاور ان کی بروقت نشاندہی کی جاۓ۔تاکہ شرپسندوں کو کيفرکردار تک پہنچایاجاسکے۔