آمریت کے پروردہ نائب ناظم کی ہردل عزیز رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کے خلاف ہرزہ سرائی مضحکہ خیر ہے، رجب علی

25 October 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جارہ ایک بیان میں صوبائی رہنما اور کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا کہ پرویز مشرف کی باقیات السیئات پارٹی کی جانب سے پی بی 2 کے منتخب نمائندے کیخلاف ہرزہ سرائی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزکورہ حلقے کے عوام خصوصاً ہزارہ قوم کا منتخب کردہ نمائندہ آج نہ صرف ہزارہ قوم بلکہ پورے بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز بنی ہے۔ امریکہ یورپ سمیت بلوچستان اسمبلی کا کوئی بھی غیر ملکی دورہ ایم پی اے آغا رضا کے بغیر ممکن نہیں۔ پی بی 2 کے منتخب نمائندے کی کوششوں سے آج پوری دنیا ہزارہ قوم کی مظلومیت تسلیم کر چُکی ہے۔ بدنامِ زمانہ آمر پرویز مشرف نے ایک مداری کو نائب ناظم (زرغون ٹاؤن) بنایا جو آج اپنے آپ کو سیاست دان سمجھتا ہے۔ جن کے نائب ناظم زرغون ٹاؤن بننے کے بعد منظم طریقے سے ہزارہ قوم کی نسل کشی کا آغاز ہوا۔ ہزارہ قوم کی آواز دبانے کیلئے آمریت کے اس گماشتے نے ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے ہزارہ قوم کو مجرم ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی یہاں تک کہ اس فاشسٹ پارٹی نے ہزارہ قوم کو دہشت گرد قرار دے کر اسکے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کس منہ سے آمریت کی یہ باقیات پارٹی ہزارہ قوم کی نسل کشی اور ہزارہ قوم کے حقوق کی بات کر رہی ہے۔ اپنے اِن ہرزہ سرائیوں سے یہ کبھی بھی ہزارہ قوم کی ہمدردیاں حاصل نہیں کر سکتی۔ ہزارہ قوم کے انتخاب کو تسلط کا نام دینا ہزارہ قوم کی توہین ہے۔ جسے ہزارہ قوم کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ ہزارہ قوم ایک باشعور اور سمجھ دار قوم ہے جو کسی کو بھی اپنے اوپر مسلط نہیں کرتی بلکہ اپنے ووٹ کے ذریعے ایک قابل سمجھ دار اور سیاسی بصیرت رکھنے والے نمائندے کا انتخاب کرتی ہے اور احمقوں اور مداریوں کو ہمیشہ سے مسترد کرتی آرہی ہے۔بیان کہ آخر میں گزشتہ روز سریاب رو ڈ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشتگردی کے حالیہ پہ در پہ واقعات انتہائی تشویشناک ہے لگتا ہے دہشتگردوں کو شیعہ ہزارہ نسل کشی کی کھلی چھوٹ مل گئی ہیں حکومت اور ادارے عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے متعلقہ علاقوں کو آپریشن کر کے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مکمل صفایا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree