زرغون روڈ چرچ حملے کی شدید مذ مت کرتے ہیں، ایم ڈبلیوایم بلوچستان

19 December 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا،صوبائی سیکرٹری جنرل برکت علی بلوچ، صوبائی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی،ظفر عباس شمسی،صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری،سیکرٹریجنر ل کوئٹہ ڈویژن سید عباس آغا،کونسلر کربلائی رجب علی،کونسلر سید محمد مھدی،حاجی عمران علی ہزارہ،امان علی ہزارہ،ضلعی سیکرٹری جنرل جعفر علی جعفری،فدا حسین ہزارہ،کامران حسین ہزارہ ،کربلائی مرزا حسین ہزارہ،رشید علی طوری،حاجی ناصر علی و دیگر رہنماووں نے اپنے مشترکہ بیان میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر دہشتگردانہ کاروائی نے ملک بھر کی فضا کو ایک بار پھر سوگوار کر دیا ،مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین ،پوری شیعہ ہزارہ قوم اپنے مسیحی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔دہشتگردوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر حملہ کر کے دنیا بھر کے مسلمان و مسیحی بھائیوں کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ،اس بزدلانہ حملے سے دہشتگردوں نے ہمارے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ جسے تمام پاکستانی عوام اپنے یکجہتی اور وحدت و اخوت کے ذریعے ملکر ناکام بنائینگے۔ اپنے بیان میں علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاکہ دہشتگردوں کے ہاتھوں اب کوئی بھی محفوظ نہیں ،عوام ،ادارے ،سیاسی پارٹیاں،اہم شخصیات یہاں تک کہ عبادتگاہیں جہاں پر اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے بھی جہاد کے نام پر دھوکہ کھانے والے دہشتگردوں کے شر سے محفوظ نہیں۔

جب تک فریب خوردہ دہشتگرد اپنے بزدلانہ کاروائیوں کو جہاد سمجھیں گے دہشتگردی کا خاتمہ اسوقت تک ممکن نہیں ،ریاست اور علماء دونوں اسے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔اور دہشت گردوں کیخلاف نظریاتی جنگ کا بھی آغاز کریں ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام رہنماوؤں نے پولیس کے جوانوں کی جرأت کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے انھیں بروقت کاروائی کرنے اور زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے خراج تحسین پیش کیا،بیان کے آخر میں تمام عمائدین نے شہداء ،زخمی اور انکے لواحقین کیلئے دعا خیر بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree