وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و صوبائی وزیر قانون جناب سید محمد رضا کے ترقیاتی فنڈز سےحلقہ پی بی ٹو میں مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے، آغا رضا کے فنڈ سے رحمت اللہ روڈ لنک گلی میں سیوریج لائن اور پی سی سی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی کونسلر حلقہ نمبر 13 سید نثار شاہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی حسرت اللہ ،کونسلر کربلائی رجب علی اور یونس علی کر رہے ہیں جبکہ یار محمد گلی نچاری روڈ میں ٹف ٹائل اور سیوریج لائن کا بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے، جس کی نگرانی کونسلر کربلائی رجب علی کر رہے ہیں ۔