وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور بلوچستان سید محمد رضا رضوی (آغارضا) کی ہمشیرہ بی بی زہراکے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو کی دیگر صوبائی وزراءکے ہمراہ آغا رضا سے ملاقات ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیت کا اظہاراور فاتحہ خوانی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے نچاری امام بارگاہ علمدارروڈ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور بلوچستان آغا سید محمد رضا سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ محترمہ کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، عاصم کرد گیلو، منظور کاکڑودیگر صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ ودیگر شخصیات نے آغا رضا کی ہمشیرہ کی مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی، آغا رضا نے معزز مہمانان گرامی کا تعزیت کیلئے تشریف آوری پر شکریہ کا اظہار کیا۔