وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ایم ڈبلیو ایم کی اولین ترجیح ہے جبکہ بین الاقوامی استعماری طاقتوں کی غلامی سے آزاد اور عوامی امنگوں کے مطابق داخلہ وخارجہ پالیسی کی تشکیل کیلئے پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر آواز اٹھانا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم حلقہ پی بی27سے صوبائی اسمبلی اور این اے 265 قومی اسمبلی کے امیدوار آغا رضا نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر مجھے حلقہ پی بی27سے ٹکٹ دیا جس کا مقصد علاقے میں فراہمی آب ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ ناقص وولٹیج سے نجات اور طلباء وطالبات کیلئے سکولز کالج یونیورسٹیز اور ٹیکنیکل سینٹرز کا قیام یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے علاقے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی قبائلی ومذہبی رواداری اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی اور خواتین کے حقوق اور انہیں معاشرے میں یکساں حقوق کی فراہمی کیلئے جدوجہد ہمارے منشور کا حصہ ہے آخر میں انہوں نے اہلیان علاقہ سے اپیل کی ہے کہ آج بروز اتوار شام چار بجے منعقد ہونے والے سید آباد برمہ علمدار روڈ کے جلسے میں بھرپورشرکت یقینی بنائیں۔