وحدت نیوز (کوئٹہ) ھزارہ قوم سے امتیازی سلوک انتہائی تشویش ناک ہے۔ ھمارے یہاں قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا اور عوام الناس کو بیجا اذیت دینا ایک معمول بن گیا ھے جس سے مسائل اور دشواریاں جنم لیتی ھیں خصوصا'' لوکل باشندوں کو قومی شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات بنانے میں بہ دستور مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے ایم ڈبلیو ایم دفتر میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آغا رضا نے کہا کہ کسی ایک شخص کی کئے کی سزا ساری قوم کو دینا نا انصافی ھے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا سرکاری دفاتر میں متعصب افسران کیخلاف قانونی کاروائی کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے اگر حکومت نے ایسے منفی عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی اور مرکزی حکومت نے بھی عملی اقدامات نہیں اٹھائے تو پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔