وحدت نیوز(کوئٹہ) سانحہ ہزار گنجی سبزی منڈی میں بم دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد کلاں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ہاشم موسوی، علامہ برکت مطہری، علامہ ولایت جعفری اور علامہ حسنین وجدانی نے خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما آصف رضا ایڈوکیٹ سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی، مقررین نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس سےمجرموں کی فوری گرفتاری اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔