ہر شخص کی قوم اور مذہب کے احترام کے قائل ہیں،رہنما ایم ڈبلیوایم، ارباب لیاقت ہزارہ

27 May 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں نوجوانوں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور حاضر میں تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف آنا ہوگا، تاکہ وہ قوم کی نجات کا باعث بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید سائنسی تعلیم اور مذہبی تعلیمات سمیت ہر شعبہ میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔ تعلیم ہی شعور حاصل کرنے کا آسان اور تیز ترین ذریعہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان کبھی بھی کسی قوم یا مذہب کے جذبات کو نشانہ بنا کر دوسری کی دل آزاری کا سبب نہیں بنتا ہے۔ ہم ہر شخص کی قوم اور مذہب کے احترام کے قائل ہیں۔ کسی کے جذبات کو مجروح کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف امور پر مہارت حاصل کرکے تخلیق کاری اور نظم و ضبط پر مزید کام کرنا چاہئے۔ نوجوان نسل میں وہ صلاحیت موجود ہے، جس سے پوری دنیا پر فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree