جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ورکرز و تنظیمی کنونشن کا انعقاد

20 October 2022

وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ورکرز و تنظیمی کنونشن کا انعقاد آج بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں کیا گیا۔ جس میں صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی گنداواہ ضلع جھل مگسی آمد کے موقع پر درگاہ فتح پور شریف کے مقام پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار حسین شاہ بخاری، ضلعی صدر حبیب اللہ نے اپنی کابینہ و ورکرز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور جلوس کی صورت میں مہمانوں کو مسجد اقصٰی حسینی محلہ گنداواہ لایا گیا۔ جہاں ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ سمیت جمال شاہ تحصیل، جھل مگسی سٹی، جھل مگسی حسینی محلہ گنداواہ، بخاری محلہ گنداواہ کے یونٹس نے شرکتِ کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر نے اپنی کارکردگی بیان کی۔ جس کے بعد انتخابات کے ذریعے اگلے تین کے لیے حبیب اللہ ضلعی صدر ضلع جھل مگسی منتخب ہوئے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ بعد ازاں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط یونٹس تنظیم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ یونٹس کی کارکردگی اور بھرپور فعالیت سے ضلع و تحصیل تنظیم منظم ہوگی۔ مجلس وحدت کے ہر سطح کے عہدیداران و کارکنان کو اپنی اخلاقی تربیت پر توجہ کرنی چاہیئے۔ یونٹس و اضلاع کو دعا اور اخلاقی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی نے اپنے خطاب کے دوران تنظیم سازی اور تنظیم کو بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی اور نومنتخب صدر کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار شاہ بخاری، صوبائی رہنماء مجلس علماء شیعہ بلوچستان مولانا علی نواز عرفانی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree