آغا رضا کی حلقہ 27میں بہترین کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، حلقہ 26کے عوام بھی ان پربھرپوراعتماد کا اظہارکریں، کربلائی رجب علی

06 December 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل اور ضلعی کابینہ عہدہ داروں و کارکنان نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 کی خالی نشست کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ،ایم ڈبلیو ایم دفتر ہزارہ ٹاون میں کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل اور ضلعی کابینہ عہدہ داروں سمیت پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

تمام عہدہ داروں اور کارکنوں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 کی خالی نشست کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

پارٹی عہدہ داروں  نے مرکزی قیادت اور ہزارہ ٹاون کے کارکنوں بشمول ڈویژنل کابینہ شوری بزرگان یونٹ کی متفقہ طور پر آغا رضا کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا اور انکی پانچ سالہ بہترین نمائندگی وکارکردگی، مجموعی عوامی افکار اور امنگوں کی ترجمانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال ترقیاتی اسکیموں کا اجرا کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

شرکاء نے کہا کہ آغا رضا کی قد آور شخصیت سیاسی بصیرت دلیری و شجاعت اور بے لوث خدمت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امید ہے کہ اللہ کی مدد و نصرت سے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 کے با شعور عوام اپنی قیمتی رائے سے آغا رضا کو کامیاب بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree