ایم پی اے آغا رضا کی تجویز پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تفتان اور پدگ روڈ میں زائرین کیلئے عارضی قیام گاہ کی تعمیر کی منظوری دے دی

25 June 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے انٹرنیشنل باکسر سید محمد آصف ہزارہ کوگولڈ میڈل پہنانے کے بعد انہیں مستقبل کے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی. اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے تفتان اور پدگ روڈ میں زائرین کے لیے عارضی قیام گاہ کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے پر وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا. یاد رہے کہ پچھلے سال آغا رضا کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی تھی اور انہیں زائرین کو تفتان بارڈراور کوئٹہ میں رہائش کے مسائل سیکورٹی اور روٹ پر درپیش دوسرے مسائل سے آگاہ کیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے مکمل تعاون اور زائرین کے مسائل کے حل یقین دہانی کروائی تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree