کراچی میں گرمی اور بد ترین لوڈژشیڈنگ سے انسانی جانوں کا ضیاع قومی المیہ ہے، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ

24 June 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل سید عباس آغا ، علامہ ہاشم موسوی اور علامہ ولایت جعفری نے کہا ہے کہ کراچی میں قیامت خیز گرمی اور بد ترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں خاص طور پر روزہ داروں کو تڑپا کر رکھ دیا ،لوگوں نے حکومتی اور مقتدر حلقوں کی جانب سے ا بتک نوٹس نہ لیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت اور منتخب نمائندے بھی صرف بیانات تک محدود ہے ۔ عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے جس کا مطلب یہ ہوا کہ شہری آئندہ دنوں میں بھی اس صورتحال کا سامنا کرتے رہینگے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اچانک بڑھ گئی ہے۔ اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ سرکاری آفت ہے۔ اس کی بڑی وجہ سرکار کی نااہلی ہے۔ سرکار کی نااہلی کے باعث واپڈامیں لائن مین سے لیکر ایس ڈی او تک سب کرپشن کے لیے بدنام ہیں۔ سحری و افطاری میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ کاروباری طبقہ بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے شہروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جو کہ ظلم و ناانصافی ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی سے بُری طرح پس رہے ہیں۔ مگر ہمارے حکمران ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر غریب عوام کے دکھوں کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے قسمت بدل لی ہے۔ وزارتوں ، مراعات اور مفادات کے چکر میں قوم کو بھول گئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گرمی اور لوڈشیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree