وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کیلئے تباہ کن ہے جس کا ادراک ہر مکتبہ فکر ،سماجی ، سیاسی اکابرین کو ہوچکا ہے ، دہشت گردی کی بنیادی وجہ و ہ تکفیری سوچ ہے جو غیرملکی اسلام دشمن عناصر کیطرف سے پھیلائی ہوئی جال ہے جس کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کی برین واش کرکے انہیں وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں میں استعما ل کرتے ہیں، یہی وہ سوچ ہے جس کی وجہ سے نہ پاکستانی عوام ، سیکورٹی ادارے اور نہ املاک محفوظ ہے الغرض یہ دہشت گردانہ سوچ پاکستان دشمن ممالک کیلئے موٗثر ہتھیار کے طور پر کام دے رہے ہیں جس کی واضح دلیل حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں پنجاب کے وزیر داخلہ شہید شجاع خانزادہ پرحملہ ، اور اس بڑھ کرپشاور میں ائیربیس کیمپ بڈھ بیڑ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقع شامل ہے جسمیں پاکستان ائیرفورس کے کئی سپوت حالت نماز میں شہید کیئے گئے، ان واقعات کی تمام سیاسی و دیگر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سنجیدہ تحقیقات کرکے درپردہ عناصر کو بے نقاب کرکے ان کو عبرتناک سزا دی جائے، بلاشبہ ان دہشت گردانہ واقعات کامقصد پاک چین اقتصادی منصوبہ کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہااب تکفری سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ جب تک تکفیری سوچ ہوگی اس وقت تک دہشت گردی کامکمل خاتمہ نہیں ہوسکے گی ،انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی ، مذہبی جماعتیں ،سماجی تنظموں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کودہشت گردی کے اندرونی عوامل کے بارے میں آگاہی دے تاکہ نام نہاد اسلام کے لبادے میں دہشت گرد عوام کو بیوقوف نہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے عوامل ، سوچ ، مالی معاونت ،سہولت کاروں کے خلاف فوری اور موئثر کاروائی کریں تاکہ مسقتبل میں کوئی بھی ملک دشمن اسلام دشمن دہشت گردپاکستانی عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی جراٗت نہ کرسکیں۔