وحدت نیوز(کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے ایک بیان میں کہاہے کہ دہشت گرد شہرمیں آزاد گھوم رہے ہیں اور جب چا ہے معصوم شہریوں کو اپنی بر بریت کا نشا نہ بنا تے ہیں۔ دہشت گردوں کی بے رحمی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ عید کے دن بھی اپنی درندگی سے باز نہیں آتے ہیں اور نہتے انسا نوں کا خون بہاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے یہ واقعا ت صو بائی حکومت کی دہشت گر دوں کو لگام دینے میں نا کامی کا مُنہ بولتا ثبو ت ہے اور افسوس کی با ت ہے کہ حکومت صر ف ایک تماشا ئی کا کردار ادا کر رہی ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت دہشت گر دوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اور یہ ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطر ناک ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم حکومت اور قا نون نافذکرنے والے ادا روں سے مطا لبہ کیا گیا کہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گر دوں اور ان کے سر پرستوں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جا ئے اور بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کاقلع قمع کرتے ہوئے صوبے کو دہشت گر دی کے اس لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کیا جا ئے۔