وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ سانحہ منیٰ کے سلسلے میں اسلامی کانفرنس کا اجلاس منعقد ہونا چاہئے، سانحہ کرین اور سانحہ منیٰ کے وقوع ہونے سے سعودی حکومت اور سعودی انتظامیہ کہ نا اہلی ثابت ہوتی ہے، انکی نا اہلی کی وجہ سے حج کا فریضہ انجام دینے والے حجاج کرام اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔ حرمین شرفین اور مقدس مقامات تمام مسلمانوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور کوئی بھی مسلمان چاہے جہاں بھی زندگی بسر کر رہا ہو اسکا دل خانہ کعبہ اور مقدس مقامات کیلئے ڈھڑکتا ہے اس لئے حرمین شرفین اور دیگر مقامات مقدسہ کے انتظامات کیلئے تمام مسلم ممالک کی جانب سے مشترکہ انتظامی فورسز تشکیل دی جائے اور تمام تر انتظامات ان فورسز کو سونپا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ منیٰ میں محمد بن سلیمان کا اپنے تین سو سے زاید سیکورٹی گارڈز کے ساتھ آمد کے نفی اثرات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور سعودی شہزادے کے دل میں خانہ کعبہ کا زرہ بھی احترام موجود نہیں۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ دیگر حادثات سے بچنے کیلئے خانہ کعبہ کے ارد گرد فالتو عمارات کا صفایا ہونا لازمی ہے۔ سانحہ منیٰ کے شھیدوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ قابل افسوس بات ہے۔ حکومت پاکستان سانحہ منیٰ میں زخمی ہونے والت والے پاکستانیوں اور لا پتہ افراد کے حوالے سے سنجیدگی کا اظہار کرے اور جلد از جلد موثر اقدامات اٹھائے اور شہداء کے جنازوں کو ان کے لواحقین تک پہنچائے۔