وحدت نیوز (کوئٹہ) ۲۸ویں سالانہ وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پرتہران میں ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔امت مسلمہ متحد ہوکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو نا کام بنائے، عالمی استعماری قوتیں تکفیریت کو امت مسلمہ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں ، ایست حالات میں فوط وحدت ہی امت مسلمہ کا بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے، شام اور عراق میں شکست کھانے کے بعد پاکستان عالمی تکفیریت اگلا ہدف ہے، جہاں پہلے سے ان کیلئے زمینہ سازی کی جاچکی ہے، در ین اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے دنیائے اسلام کے ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔