علامہ مقصود ڈومکی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل کی ملاقات

26 January 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے میرمحمد اکبر مینگل نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی سےوحدت ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی اور معصوم انسانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، تمام امن پسند قوتیں متحد ہوکر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں، ہم نے ہمیشہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کی۔ بلوچستان کے عوام گذشتہ 67 سالوں سے محرومیت کا شکار ہیں ،یہاں کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش اور عوام احساس عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بی این پی مینگل نے ہمیشہ مذہبی منافرت اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بلوچستان کے عوام آج بھی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، یہاں کے باشندے بجلی ،گیس، صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔  اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری، سیکرٹری فلاح و بہبود مولانا سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سیف علی بلوچ بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree