قائداعظم کے پاکستان کو آج تکفیری سوچ اور دہشتگردی سے خطرہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

19 August 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان  کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم شہدائے پاک وطن کو سلام پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مسلمانان برصغیر نے طویل جدوجہد اور قربانی کے نتیجے میں اس وطن کو حاصل کیا۔ قائد کے پاکستان کو آج تکفیری سوچ اور دہشتگردی سے خطرہ ہے۔ قوم متحد ہوکر وطن دشمنوں کا مقابلہ کرے۔ دریں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کے قاتل دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ رعایت ملک و قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری دہشتگردی کے مرتکب مجرموں کو تیزی کے ساتھ سزائے موت دی جائے۔ وطن عزیز میں اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ فوجی عدالتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کو تحفظ دیں اور پاک وطن کی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے تنگ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں امن قائم ہوا ہے، جسے جاری رہنا چاہئے۔ سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرکے شہر قائد کے امن کو بحال کیا جائے اور مجرموں کو بے نقاب کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree