وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر حلقہ 12کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ شہر میں ہر خاص و عام کو قانون کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت دیگر معزز حضرات کو چاہئے کہ قانون کے احترام کے زریعے حب الوطنی کا ثبوت دے۔قانون کا احترام ہر شہری اپنے علاقے کے نمائندے سے سیکھ سیکھتا ہے، عوامی نمائیندے قانون کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کرے گے تو عوام بھی ان باتوں کا خیال رکھے گی۔ قانون سازی کا مقصد شہر میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے اور صوبے میں روز مرہ مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نظم و ضبط کا قیام ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی معاشرے میں نظم و ضبط اس معاشرے با شعور اور مہذب ہونے کی دلیل ہے۔ ایک سالم معاشرہ ان باتوں کا خاص خیال رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کوئٹہ شہر میں بعض افراد قانون کو ہاتھ میں لے کر شہر کے نظم میں خرابی کا باعث بنتے ہیں، بعض لوگ کسی نہ کسی طریقے سے قانون کی پامالی کرتے ہیں ایسے لوگوں کو تربیت کی ضرورت ہے، حکومت کو چاہئے کہ عوام میں قانون کے احترام کا جذبہ پیدا کرنے میں کوئی پیش قدمی کرے اور انہیں ایک مہذب معاشرے بنانے کی طرف مائل کرے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ پورے شہر میں نظم و ضبط کی بہترین مثال علمدار روڈ میں ملتی ہے، جہاں لوگ خود صفائی سمیت دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہیں ۔ ان کا یہی رویہ ہمیں ان کیلئے مزید کام کرنے کیلئے اکساتا ہے اور ہم اپنے دل و جان سے شب و روز انکی خدمت میں صرف کر دیتے ہیں۔