قرآن کریم نے طاغوت کے مقابل اصحا ب کہف کے کردار کو جوانوں کیلئے آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے،، علامہ مقصودڈومکی

04 August 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آبادکے زیر اہتمام مدرسہ خاتم النبیین ﷺجیکب آباد میں تین روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ جوان قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں،قوم کی تعمیر وترقی میں جوانوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔قرآن کریم نے اصحا ب کہف کے کردار کو جوانوں کے لئے آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے،جنہوں نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو انحطاط اور تنزل سے بچانے کے لئے جوانوں کو میدان میں آنا چاہیے۔ موجودہ کرپٹ نظام سے نجات کے لئے نوجوان ،صالح اور با کردارقیادت کا ساتھ دیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرنا ہوگا۔ جس طرح ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجھد کے ذریعے برطانوی سامراج کی غلامی سے آزادی حاصل کی ،آج ہمیں امریکی سامراج کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ نا اہل قیادت نے ایک غلامی سے نکلی ہوئی قوم کو سامراجی آقاؤں کا غلام بنا دیا۔حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی فکر اور فلسفہ اس قوم کی نجا ت کے لئے مشئل راہ ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خودمختار ملک بنانے کے لئے جدوجھد جاری رکھیں گے،اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری مولانا حسن رضا غدیری،آغا سیف علی بلوچ،مولانا منور حسین ساجدی اور سید لشکر علی شاہ نے مختلف موضوعات پر درس دیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree